15 نومبر 2025 - 18:12
ایرانی بحریہ نے آبنائے ہُرمز میں 30 ہزار ٹن پیٹرو کیمیکل لیکر جانیوالے آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا

ایرانی بحریہ نے آبنائے ہُرمز میں 30 ہزار ٹن پیٹرو کیمیکل لے کر جانے والے آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا، ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی تصدیق کردی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایرانی بحریہ نے آبنائے ہُرمز میں 30 ہزار ٹن پیٹرو کیمیکل لے کر جانے والے آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا، ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی تصدیق کردی۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی آر جی سی نیوی نے بحیرہ عمان میں قانون شکنی کرنے والے آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی تصدیق کردی ہے۔ 

پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا ہے کہ گزشتہ صبح مارشل جزائر کے پرچم والا کارگو جہاز ضبط کیا، جہاز غیر قانونی طور پر 30 ہزار ٹن پیٹرو کیمیکل لے جا رہا تھا۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کارگو جہاز اماراتی ریاست عجمان سے سنگاپور جا رہا تھا۔

دوسری جانب امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے آئل ٹینکر ضبط کرنے کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha